پاکستان کی بھلے بھلے، پاکستان کے حق میں تاریخی فیصلہ، پاکستانی تاجرخوشی سے نڈھال

ڈبلیو ٹی او کے تین رکنی اپیلٹ ادارے نے 28قومی یورپی یونین کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اپنے 6جولائی 2017کو دیا گیا پاکستان کے حق میں فیصلہ برقرار رکھا

972972
پاکستان کی بھلے بھلے، پاکستان کے حق میں تاریخی فیصلہ، پاکستانی تاجرخوشی سے نڈھال

پاکستان کو  طویل عرصے بعد  بین الاقوامی سطح پر بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے یورپی یونین کے خلاف پاکستان کے حق میں تاریخی فیصلہ دے دیا ہے۔

 یہ فیصلہ گزشتہ روز جینوا میں معروف پی ای ٹی ڈیوٹی تلافی کیس میں ڈبلیو ٹی او کے تنازعات طے کرنے والے اعلیٰ ترین ادارے نے دیا۔

ڈبلیو ٹی او کے تین رکنی اپیلٹ ادارے نے 28قومی یورپی یونین کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اپنے 6جولائی 2017کو دیا گیا پاکستان کے حق میں فیصلہ برقرار رکھا۔

یورپی یونین نے 2010میں پاکستان پر یہ مفلوج کردینے والی ڈیوٹی عائد کی تھی جس سے پاکستان کو 30کروڑ یورو کا نقصان ہوا۔ جس کے خلاف پاکستان نے مارچ 2015میں یورپی یونین کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

بین الاقوامی تجارتی قوانین کے ماہرین نے اسے پاکستان کی تجارتی سفارت کاری میں بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ پاکستان کی برآمدات کے تحفظ کے حوالے سے اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گےاس طرح  پاکستان  بین الاقوامی سطح پر  پہنچنے والے نقصان کی تلافی کرلی گئی ہے اور پاکستان  کے لیے بین الااقوامی   تجارتی اداروں کے دروازے  پوری طرح کھل گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں