ترک مسلح افواج کے سربراہ کی پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ کے ساتھ ملاقات

جنرل آقار اور  جنرل حیات نے علاقائی موضوعات، سکیورٹی اور فوجی موضوعات پر مشترکہ کاروائیوں کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا: پاکستان جنرل اسٹاف

963430
ترک مسلح افواج کے سربراہ کی پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ کے ساتھ ملاقات

ترکی کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار نے  پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ  جنرل زبیر محمود حیات کے ساتھ ملاقات کی۔

پاکستان کے شہر  راولپنڈی  میں اپنے سرکاری دورے کے پہلے دن جنرل حلوصی آقار نے جنرل حیات کے ساتھ بند کمرے کی دوطرفہ ملاقات کی۔

پاکستان کے جنرل اسٹاف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق  جنرل آقار اور  جنرل حیات نے علاقائی موضوعات، سکیورٹی اور فوجی موضوعات پر مشترکہ کاروائیوں کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا۔

بیان کے مطابق جنرل آقار نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ واریت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور دہشت گردی کے خلاف جاری جدوجہد پر جنرل حیات کو مبارکباد پیش کی۔

جنرل حلوصی آقار کل پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ جنرل آقار ازبکستان اور جنوبی کوریا  کے دوروں میں بھی صدر رجب طیب ایردوان کے ہمراہ تھے۔



متعللقہ خبریں