عمران خان کی پہچان، یو ٹرن، دھرنا، الزام تراشی اور جھوٹ ہے: شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کی رحمت شامل رہی اور عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو پہلے سے بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے۔ پاکستان کو توانا اور خوشحال بنانے کے لئے سب کو ملکرکام کرنا ہوگا

934232
عمران خان کی پہچان، یو ٹرن، دھرنا، الزام تراشی اور جھوٹ ہے: شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے ادارے مل بیٹھ کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں ، پاکستان کو کسی تصادم کی طرف جانے سے بچانا ہے ، ایک دوسرے سے دست و گریباں کا ماحول درست نہیں، بات چیت کے ذریعے ملک کا مستقبل تابناک بنائیں۔

انہوں نے   کہا ہے کہ اللہ کی رحمت شامل رہی اور عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو پہلے سے بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے۔ پاکستان کو توانا اور خوشحال بنانے کے لئے سب کو ملکرکام کرنا ہوگا۔ملک و قوم کی ترقی کے سفر میں ہر فرداپنا کردار ادا کرے۔ ترقی اور خوشحالی مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے۔ ہمارا ماضی اورحال عوام کی خدمت ،فلاح وبہبود اور بھرپور ترقی کے اقدامات سے عبارت ہے۔ ہم نے ہر قدم ملک کی ترقی جبکہ مخالفین نے ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے میں صرف کیا۔نیازی صاحب نےیو ٹرن، دھرنا، الزام تراشی اور جھوٹ نیازی صاحب کی پہچان ہے۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے کا وقت آن پہنچا، انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے منفی سیاست کا احتساب کرینگے، ہمارا ماضی اور حال عوام کی خدمت اور ترقی کے اقدامات سے عبارت ہے، عوامی خدمت کے جذبے سے عاری عناصر کو پنجاب کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی، پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے سب کو ملکرکام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  عوامی خدمت کے جذبے سے عاری عناصر کو پنجاب کی ترقی بھی آنکھ نہیں بھاتی۔ آئندہ انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے منفی سیاست کا احتساب کریں گے۔  ہم آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی اور عوامی خدمت کے ریکارڈ لے کر عوام کی عدالت میں جائیں گے

لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا لندن کا دورہ نجی ہے، معمول کا طبی معائنہ کرانے کے ساتھ ساتھ کچھ اجلاسوں میں شرکت اور بیگم کلثوم نواز کی عیادت کروں گا۔

لاہور میں پی ایس ایل میچوں کے انعقاد پر تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا دنیا جان لے، پاکستان پرامن اور اس کے شہری کرکٹ کے شیدائی ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی جلد یہاں دیکھنے کو ملیں گے، پی ایس ایل تھری کے میچوں کا پاکستان میں انعقاد کھیل کے میدان میں تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے، کسی کو قوم کی خوشیاں نہیں چھیننے دینگے۔



متعللقہ خبریں