سینیٹ میں چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی میں سخت مقابلہ

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کا اجلاس آج صبح دس بجے منعقد ہوا ،  اجلاس میں نومنتخب ارکان کی حلف برداری ہوئی اس کے بعد سینٹ کا اجلاس چاربجے دوبارہ ہوگا جس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا

927402
سینیٹ میں چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی میں سخت مقابلہ

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کا اجلاس آج صبح دس بجے منعقد ہوا ،  اجلاس میں نومنتخب ارکان کی حلف برداری ہوئی اس کے بعد سینٹ کا اجلاس چاربجے دوبارہ ہوگا جس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جائےگا،سینیٹ کے ایوان میں پولنگ بوتھ قائم کرکے سینیٹ ارکان اپنے امیدوار کا انتخاب کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین کے عہدے کےلیے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نو منتخب سینیٹر صادق سنجرانی کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین کے لیے پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا امیدوار ہوں گے۔

حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے تاحال اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم یہ نام جلد ہی سامنے آ جائیں گے۔

مسلم لیگ کی جانب سے ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی رضا ربانی کو سینیٹ کی چیئرمین شپ کے لیے نامزد کرتی ہے تو وہ ان کی حمایت کرے گی تاہم آصف زرداری نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

سینیٹرز کی حلف برداری کے بعد یہ اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے اور اب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔ پاکستان کے ایوانِ بالا میں کل 104 نشستیں ہیں اور چیئرمین شپ کے لیے کامیاب امیدوار کو 53 ارکان کی حمایت درکار ہو گی۔

تین مارچ کو سینیٹ کی 52 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدواروں نے 15 نشستیں حاصل کی تھیں اور یوں اب ایوانِ بالا میں وہ 33 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت ہے۔

سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے 20 جبکہ تحریکِ انصاف کے 12 سینیٹرز ہیں جبکہ آزاد سینیٹرز کی تعداد 17 ہے۔

ے۔

خیال رہے کہ صادق سنجرانی کا نام وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے ان کے مشترکہ امیدوار کے طور پر بھی سامنے آیا تھا۔

سینٹ کا اجلاس چاربجے دوبارہ ہوگا جس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جائےگا،سینیٹ کے ایوان میں پولنگ بوتھ قائم کرکے سینیٹ ارکان اپنے امیدوار کا انتخاب کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں