سپریم کورٹ کے فیصلے پرپاکستان میں چائنیز نمک اجینو موتو کی فروخت پر پابندی

ماہرین کا کہنا ہے کہ اجینو موتو میں موجود مونو سوڈیم گلومیٹ سر درد، دل کی دھڑکن کے مسائل، دماغی اور بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے

922720
سپریم کورٹ کے فیصلے پرپاکستان میں چائنیز نمک اجینو موتو کی فروخت پر پابندی

سپریم کورٹ نے چائنیز نمک اجینو موتو کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ چائنیز نمک صحت  کے لئے  نقصان دہ ہے، اس کی فروخت کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ہفتہ کوسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اجینو موتو اوراستعمال شدہ تیل کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے چائنیز نمک اجینو موتو کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ ثاقب نثار نے کہا کہ چائنیز سالٹ صحت کیلئے نقصان دہ ہے، فروخت کی اجازت نہیں دی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اجینو موتو میں موجود مونو سوڈیم گلومیٹ سر درد، دل کی دھڑکن کے مسائل، دماغی اور بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے بھی چائنیز کھانوں کا لازمی جز تصور کیے جانے والے اجینو موتو یعنی چائنیز نمک پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق دفعہ 144 کے تحت پورے ملک میں ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں