نواز شریف اور شہباز شریف دونوں بھائی دونوں ہاتھوں سے پاکستان کو لوٹ رہے ہیں: عمران خان

پیر کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چھوٹے ڈان شہبازشریف کو ہم نے نہیں، چین کی ایس ای سی پی نے پکڑا ہے، شہباز شریف احد چیمہ کیلئے اس لیے کھڑے ہوگئے ہیں کیونکہ یہ سارے شہبازشریف کے فرنٹ مین ہیں

918994
نواز شریف اور شہباز شریف دونوں بھائی دونوں ہاتھوں سے پاکستان کو لوٹ رہے ہیں: عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف  دونوں بھائی  دونوں ہاتھوں سے پاکستان کو لوٹ رہے ہیں۔ نواز شریف کے بعد اب پاناما کیس میں   نواز شریف  کے بعد   اب  شہبازشریف میٹرو کیس میں پکڑے جائیں گے۔

پیر کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چھوٹے ڈان شہبازشریف کو ہم نے نہیں، چین کی ایس ای سی پی نے پکڑا ہے، شہباز شریف احد چیمہ کیلئے اس لیے کھڑے ہوگئے ہیں کیونکہ یہ سارے شہبازشریف کے فرنٹ مین ہیں، احد چیمہ کے خلاف 14 ارب کی کرپشن کی تحقیقات ہورہی ہیں، شہبازشریف نے 9 سالوں میں 9 ہزار ارب روپے خرچ کیے، فیصل سبحان نے ملتان میٹرو میں کرپشن سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف گواہی دی تو اسے غائب کردیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ کوئی بھی خود کو قانون سے بالا ترنہ سمجھے، اس ملک میں انصاف کی بالا دستی ہوگی، جو مظلوم بن رہے ہیں انہیں سب معلوم ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ سب کرپشن کے مافیا ہیں۔ عمران خان نے الزام لگایا کہ چھوٹے میاں صاحب قتل کرواتے ہیں انہیں کوئی نہیں پکڑتا،مجھ پردہشتگردی کے مقدمات درج کیے گئے،(ن)لیگ کی جانب سے این آراو کیلئے عدلیہ پرمسلسل دبائوڈالا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملتان میٹرو کم قیمت میں بنی تاہم پیسے شریف خاندان کو گئے، سوچیں اورنج ٹرین کا کتنا پیسہ انہیں ملا ہوگا، فیصل سبحان کو میٹرو ملتان میں کرپشن کا راز کھولنے پر اغوا کیا گیا۔



متعللقہ خبریں