ریحام خان کا ایک اور دعوی: عمران خان علم الاعداد پر اندھا یقین رکھتے ہیں

ان کے ساتھ شادی کے وقت کپتان نے ان کے والدین کے نام پوچھے تھے اور تعلقات میں کشیدگی پیدا ہونے پر انہوں نے کہا تھا کہ ناموں کے موازنے میں کوئی غلطی پیدا ہوئی ہے

917731
ریحام خان کا ایک اور دعوی: عمران خان علم الاعداد پر اندھا یقین رکھتے ہیں

ریحام خان کا ایک اور دعوی" عمران خان علم الاعداد پر اندھا یقین رکھتے ہیں"۔

عمران خان کی تیسری شادی کے بعد ریحام خان نے شدید تنقید کو جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان علم الاعداد پر اندھا یقین رکھتے ہیں۔

برطانوی جریدے کے لئے اپنے انٹرویو میں ریحام خان نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ شادی کے وقت کپتان نے ان کے والدین کے نام پوچھے تھے اور تعلقات میں کشیدگی پیدا ہونے پر انہوں نے کہا تھا کہ ناموں کے موازنے میں کوئی غلطی پیدا ہوئی ہے۔

ریحام خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بہت جلد اپنے وزیر اعظم بننے کا بھی پختہ یقین تھا۔

انہوں نے   کہا کہ چئیر مین تحریک انصاف کے خلاف بولنے پر انہیں دھمکیاں ملنا شروع ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے انہیں ملک چھوڑنا پڑا۔



متعللقہ خبریں