پیپلزپارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہےجو اپنے کارکنوں کی قدرو قیمت جانتی ہے: آصف زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کی قدر کی ہے اگر کارکن شہید ہو سکتے ہیں تو پھر وہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ،چیئرمین سینیٹ، وزیر اور سینیٹر کیوں نہیں بن سکتے ؟

913924
پیپلزپارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہےجو اپنے کارکنوں کی قدرو قیمت جانتی ہے: آصف زرداری

سابق صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے جس نے ہمیشہ کارکنوں کی قدر کی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کی قدر کی ہے اگر کارکن شہید ہو سکتے ہیں تو پھر وہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ،چیئرمین سینیٹ، وزیر اور سینیٹر کیوں نہیں بن سکتے ؟ مجھے اوربلاول بھٹو زرداری کو بینظیر بھٹو شہید کے جانثار اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں 

پیر کو زرداری ہائوس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی سٹی اسلام آباد کے عہدیداروںسے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ پوری محنت اور لگن سے آئندہ انتخابات جیتنے کی تیاری کریں۔ پارٹی قیادت کو اپنے کارکنوں پر یقین ہے کہ وہ سیاسی میدان میں اپنے مخالفین کو شکست دینے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ باقی سیاسی پارٹیاں اندرونی انتشار کا شکار ہیں کیونکہ وہ اپنے کارکنوں کی قدر نہیں کرتیں۔ کارکنوں کو بڑے عہدے نہیں دیتیں۔ وہ مصنوعی سیاسی پارٹیاں ہیں جبکہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس کی قیادت اور کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر جمہوریت اور آئین کا دفاع کیا ہے۔ کارکن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں اور ان کی طاقت بنیں۔ مستقبل نوجوانوں کا ہے اور پیپلزپارٹی نے نوجوانوں کو نوجوان قائد دیا ہے۔



متعللقہ خبریں