شادی سے پہلے ہی طلاق، طاہر القادری عمران خان اورزارداری کو اپنے بائیں او دائیں جانب بٹھانے میں ناکام

طاہر القادری جو اس سے قبل بیان دے چکے ہیں کہ وہ  وہ ان دونوں رہنماوں  کو اپنے بائیں اور دائیں جانب اکٹھا کرنے کا ہنر جانتے ہیں  کو کو دونوں رہنماوں کو ایک کنٹینر  اور ایک اسٹیج پر جمع کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

889023
شادی سے پہلے ہی طلاق، طاہر القادری عمران خان اورزارداری کو اپنے بائیں او دائیں جانب بٹھانے میں ناکام

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے 17 جنوری کو پاکستان عوامی تحریک کے کنٹینر میں آصف زرداری کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا ہے۔

طاہر القادری جو اس سے قبل بیان دے چکے ہیں کہ وہ  وہ ان دونوں رہنماوں  کو اپنے بائیں اور دائیں جانب اکٹھا کرنے کا ہنر جانتے ہیں  کو کو دونوں رہنماوں کو ایک کنٹینر  اور ایک اسٹیج پر جمع کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کے لیے انہوں نے  اپنی جدو جہد کو جاری رکھا ہوا تاکہ وہ عوام  کے سامنے شرمندہ ہونے سے بچ سکیں  اور عوام  کو مسلم لیگ نون کے سامنے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو یکجا کرنے  میں کامیاب ہوسکیں لیکن آخری وقت تک ایسا ہوتا ہوا دکھائی نہیں دیتا ہے جس پر

 تحریک انصاف نے قائدین کی آمد اور خطاب کا وقت مختلف رکھنے کی تجویز دیدی۔ فیصلہ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں ہو گا۔

اعتزاز احسن اور قمر الزمان کائرہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف تحقیقات کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے استعفے پر زور دیا ہے اور  عمران  خان کے ساتھ ایک ہی اسٹیج پر بیٹھنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے 17 جنوری کو پاکستان عوامی تحریک کے کنٹینر میں آصف زرداری کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا ہے۔ اب عمران خان اور آصف زرداری الگ الگ خطاب کریں گے۔

دوسری جانب ماڈل ٹاؤن لاہور میں عوامی تحریک کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں منگل کو اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس اور17 جنوری کے احتجاج کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر 17 جنوری کے احتجاج میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کے خطابات کے شیڈول پر بھی غور کیا گیا۔ عوامی تحریک نے تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کے ایک دوسرے سے متعلق تحفظات پر فیصلہ کیا ہے کہ آصف زرداری اور عمران خان الگ الگ وقت پر احتجاج میں شرکت اور شرکا سے خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاج میں اپوزیشن جماعتیں ایک گلدستے کی مانند شریک ہوں گی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے علاوہ ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے 17 جنوری کو لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔



متعللقہ خبریں