پاکستان بھارتی قیدی سے خاندان کی ملاقات کو پراپیگنڈا کے طور پر استعمال کررہا ہے: بھارتی وزیر خارجہ

بھارت کی وزیر خارجہ سُشما سوراج نے کہا ہے کہ کلبھوشن کی اہلیہ نے بتایا کہ کلبھوشن کافی تناؤ میں لگ رہے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ وہ بہت دباؤ میں تھے

877684
پاکستان  بھارتی قیدی سے خاندان کی ملاقات کو پراپیگنڈا کے طور پر استعمال کررہا ہے: بھارتی وزیر خارجہ

بھارت کی وزیر خارجہ سُشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان میں قید سابق بھارتی نیول افسر کے ساتھ اُس کے خاندان کی ملاقات پر پاکستان کا بلاجواز پراپیگنڈے کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارت کے شہری کلبھوشن یادیو موت کی سزا کا قیدی ہے اور پچیس دسمبر کو اُس کی والدہ اور بیوی نے خصوصی سکیورٹی انتظامات میں ملاقات کی تھی۔ بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سلامتی کا بہانہ اپنا کر ثقافتی اور مذہبی اقدارکو پامال کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کلبھوشن کی اہلیہ نے بتایا کہ کلبھوشن کافی تناؤ میں لگ رہے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ وہ بہت دباؤ میں تھے۔ 'ان کی بات چیت سے یہ واضح ہوتا جا رہا تھا کہ کلبھوشن کو قید کرنے والوں نے جو انہھیں سکھا پڑھا کر بھیجا تھا وہ وہی بول رہے تھے جس کا مقصد ان کی نام نہاد سرگرمیوں کی جھوٹی داستان کو ثابت کرنا تھا۔ وہ بات چیت کے انداز سے صصت مند بھی نہیں لگ رہے تھے۔'

پاکستانی وزارتِ خارجہ نے اس ملاقات کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے الزامات کو دو روز قبل مسترد کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں