وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یکم نومبر 2017ئ، 13 نومبر 2017ءاور 28 نومبر 2017ءکو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے منعقدہ اجلاسوں کے منٹس کی توثیق کی گئی

876448
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  اہم فیصلے

وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا جس میں حج پالیسی اینڈ پلان 2018ءکی منظوری دیدی، سرکاری سکیم کے تحت حج اخراجات میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائیگا، کابینہ نے 9 نومبر 2017ءاور 17 نومبر 2017ءکو پاک چین اقتصادی راہداری پر کابینہ کی کمیٹی کے منعقدہ اجلاسوں کے منٹس کی بھی منظوری دیدی، کابینہ کے اجلاس میں ایف آئی اے ایکٹ مجریہ 1974ءکے شیڈول میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یکم نومبر 2017ئ، 13 نومبر 2017ءاور 28 نومبر 2017ءکو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے منعقدہ اجلاسوں کے منٹس کی توثیق کی گئی۔ کابینہ نے 9 نومبر 2017ءاور 17 نومبر 2017ءکو پاک چین اقتصادی راہداری پر کابینہ کی کمیٹی کے منعقدہ اجلاسوں کے منٹس کی بھی منظوری دیدی۔ کابینہ نے اصولی طور پر وزارت اوورسیز پاکستانی و ترقی انسانی وسائل اور جمہوریہ کوریا کی وزارت روزگار و محنت کے مابین ایمپلائمنٹ پرمٹ سسٹم کے تحت ورکروں کو بھیجنے اور لینے سے متعلق نظرثانی شدہ مفاہمت کی دستاویز پر دستخطوں کی بھی منظوری دیدی۔ اجلاس میں ایف آئی اے ایکٹ مجریہ 1974ءکے شیڈول میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی۔ اس ترمیم کا مقصد توہین مذہب اور پورنو گرافی کے جرائم کو انسداد الیکٹرانک جرائم مجریہ 2016ءکے تحت لانا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 25 نومبر 2017ءاور 26 نومبر 2017ءکو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو پرائیویٹ ٹی وی چینلز کی نشریات کو بند کرنے اور بعد ازاں دوبارہ شروع کرنے کی ہدایات وفاقی حکومت کی پالیسی ہدایات تھیں، اجلاس میں ان دونوں ہدایات کی رو بہ ماضی منظوری دیدی گئی۔

 



متعللقہ خبریں