ایک طرف عمران خان اور دوسری طرف آصف زرداری کو بٹھاسکتا ہوں : طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن سے خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ 'جب وقت آیا وہ تمام جمہوری قوتوں کو اکٹھا کرکے دکھائیں گے

868902
ایک طرف عمران خان اور دوسری طرف آصف زرداری کو بٹھاسکتا ہوں : طاہر القادری

پاکستان  کی سیاست میں ایک بار پھر ہل چل مچانے والے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ وہ  جب چاہیں اپنے ایک طرف آصف علی زرداری اور دوسری طرف عمران خان کو بٹھا کر دکھاسکتے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام آل پاکستان وکلاکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نجفی کمیشن رپورٹ کو قدرت کا انتقام قراردیتے ہوئے کہا تیسرے دھرنے کی نوبت آئی تویہ فیصلہ کن ہوگا۔  

پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن سے خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ 'جب وقت آیا وہ تمام جمہوری قوتوں کو اکٹھا کرکے دکھائیں گے'۔

طاہر القادری نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے حال ہی میں لاہور میں ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی اور ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ پر عوامی تحریک کے موقف کی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ 'جون 2014 میں انسانیت کا قتل عام کیا گیا، معاشرے کا ہر فرد حرمتِ انسانیت کا انتقام لے گا، احتجاج کا آپشن کھلا ہے'۔

وکلاء کنونشن میں ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خود مستعفی ہو جائیں۔



متعللقہ خبریں