پاکستان ترقی کی راہ پر دوبارہ سے گامزن، شرح نمو آئندہ سال چھ فیصد ہوگی: حاقان عابسی

وزیراعظم حاقان عابسی نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے بار آور اقدامات کر رہے ہیں۔ گیس سے چلنے والے تین بجلی گھر جلد پیداوار دینا شروع کر دیں گے ۔ حکومت نے جو بھی منصوبہ شروع کیا اُسے پایۂ تکمیل تک پہنچایا

851416
پاکستان ترقی کی راہ پر دوبارہ سے گامزن، شرح نمو آئندہ سال چھ فیصد  ہوگی: حاقان عابسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ رواں سال اقتصادی شرح نمو 5.3 فیصد رہی ہے ۔ آئندہ سال یہ شرح 6 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ   توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے بار آور اقدامات کر رہے ہیں۔ گیس سے چلنے والے تین بجلی گھر جلد پیداوار دینا شروع کر دیں گے ۔ حکومت نے جو بھی منصوبہ شروع کیا اُسے پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سندھ خصوصاً کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔

کراچی میں ایل این جی ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ رواں سال اقتصادی شرح نمو 5.3 فیصد رہی ہے ۔ آئندہ سال یہ شرح 6 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ پورٹ قاسم میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ایل این جی سب سے سستا ایندھن ہے ۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے 2013 میں اقتدار سنبھالا تب ملک میں توانائی کا شدید بحران تھا، ہم نے گیس کو نظام میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ گیس پورٹ کنسورشیم کے تعاون سے ٹرمینل لگایا اور اقبال زیڈ احمد نے جاں فشانی سے ٹرمینل مکمل کیا۔ یہ ٹرمینل 50 ارب روپے کی لاگت سے مختصر مدت میں مکمل کیا گیا۔ کنسورشیم میں چین، جاپان اور یورپ کی کمپنیاں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   اُن تمام منصوبوں کو مکمل کیا جا رہا ہے جن سے توانائی کی طلب پوری کرنے میں مدد مل سکے ۔ توانائی کی شدید قلت سے گھریلو صارفین اور صنعت کار یکساں طور پر متاثر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   پاکستان ترقی کر رہا ہے ۔ معیشت فعال اور پائیدار بنیاد پر استوار انہون نے کہا کہ  پاکستان گیس کی بہت بڑی مارکیٹ میں تبدیل ہو چکا ہے ۔ کوئلے سے چلنے والا 360 میگاواٹ کا بجلی گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ کوئلے سے 1300 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے کئی منصوبے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔



متعللقہ خبریں