دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں : جنرل جوزف ووٹل

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افغانستان اطمینان بخش تعاون نہیں کررہا،پاکستان افغانستان میں امن کی کوششیں کر رہا ہے مگر سرحد پار سے دہشتگردوں کے حملے مسلسل جاری ہیں۔

849378
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں : جنرل جوزف ووٹل

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال، پاک افغان بارڈر مینجمنٹ،دہشت گردی کیخلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ملاقات کے دوران  جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افغانستان اطمینان بخش تعاون نہیں کررہا،پاکستان افغانستان میں امن کی کوششیں کر رہا ہے مگر سرحد پار سے دہشتگردوں کے حملے مسلسل جاری ہیں جو ان کوششوں کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ افغانستان میں امن پاکستان کیلئے ناگریز ہے جس کیلئے کوشش جاری رکھیں گے ۔

امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈرجنرل جوزف ووٹل نے پاکستان کے 2 روزہ دورہ کے دوران راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں جو ٹرمپ انتظامیہ کی جنوبی ایشیا پالیسی کے مقاصد کے حصول کی جانب پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ اعلیٰ سطح کے امریکی رابطے کا تسلسل ہیں۔ جنرل ووٹل نے پاک افغان بہتر تعلقات کی اہمیت پر بات چیت کی اور پاکستان کے اس کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا جو وہ افغانستان میں امن عمل میں سہولت فراہم کرنے اور خطے میں استحکام و سلامتی لانے کیلئے ادا کر سکتا ہے ،ملاقاتوں کے دوران جنرل ووٹل نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔



متعللقہ خبریں