ترکی اور حکومتِ پنجاب کے درمیان  خام لوہے کے ذخائر  کی بازیابیکے سمجھوتے پر دستخط

وزیر اعلٰی پنجاب کی موجودگی میں ماڈل ٹاؤن میں پنجاب حکومت اور ترکی کی بین الاقوامی ڈرلنگ کمپنی کے مابین چنیوٹ میں خام لوہے کے ذخائر کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے گئے

829355
ترکی اور حکومتِ پنجاب کے درمیان  خام لوہے کے ذخائر  کی بازیابیکے سمجھوتے پر دستخط

ترکی اور حکومتِ پنجاب کے درمیان  خام لوہے کے ذخائر  کی بازیابی کے بارے میں ایک معاہدے  پر دستخط کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلٰی پنجاب کی موجودگی میں ماڈل ٹاؤن میں پنجاب حکومت اور ترکی کی بین الاقوامی ڈرلنگ کمپنی کے مابین چنیوٹ میں خام لوہے کے ذخائر کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔

معاہدے کے تحت ترکی کی ڈرلنگ کمپنی چنیوٹ میں قدرتی ذخائر کی ڈرلنگ کا کام کرے گی اور کام کا آغاز اگلے ماہ سے شروع ہوگا جو 8ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر ارشد محمود اور ترک ڈرلنگ کمپنی کے پراجیکٹ ٹیم لیڈرسارپ آئیکن نے دستخط کیے ،وزیر اعلٰی نے کہا کہ2006-7 میں اس وقت کی حکومت نے چنیوٹ کے قومی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی ،ایک امریکی کمپنی کو فراڈ کے ذریعے قدرتی ذخائر کا ٹھیکہ دیا گیا،ہماری حکومت آئی تو میں نے اس فراڈ معاہدے کو منسوخ کیا ،اس وقت کی حکومت نے اس منصوبے کو کوڑیوں کے بھاؤمن پسند کمپنی کو دیا ۔



متعللقہ خبریں