پاکستان کا صدر ٹرمپ کے بیان پر شدید ردِ عمل

وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ دنیابھرکی بہترین افواج افغانستان میں موجودہیں، ہمیں بتایاجائے کہ افغانستان میں کونساامن قائم ہواہے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں

795481
پاکستان کا صدر ٹرمپ کے بیان پر شدید ردِ عمل

 وزیر خارجہ خواجہ آصف اگلے  ہفتے امریکی انتظامیہ کو نئی پالیسی پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ ٹرمپ کے بیان پر دیگر دوست ممالک کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔  

وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ دنیابھرکی بہترین افواج افغانستان میں موجودہیں، ہمیں بتایاجائے کہ افغانستان میں کونساامن قائم ہواہے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں۔ہمارے 5ہزارجوان شہیدہوئے ،افغانستان میں بدامنی کانقصان پاکستان کوہوتاہے ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کل اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے جنگ لڑی ہے ، ہمیں بتایا جائے افغانستان مین کونسا امن قائم ہوا ہے ہمارے 70ہزار شہری 5ہزار سے زائد فوجی شہید ہوئے ہیں،سول اداروں پولیس اور رینجرز کے شہدا کی تعداد ہزاروں میں ہے ۔



متعللقہ خبریں