وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ایسے افسران کی فہرست طلب کرلی ہے جنہیں خلاف ضابطہ مختلف اداروں میں تعینات کیا گیا تھا

792298
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے اس سلسلے میں سب سے پہلے اپنے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو بھی عہدے سے فارغ کرنے  کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ایسے افسران کی فہرست طلب کرلی ہے جنہیں خلاف ضابطہ مختلف اداروں میں تعینات کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سفارشی افسران کو ہٹا کر اہل اور قابل افسران کو آگے لے کر آئیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انتہائی طاقتور بیوروکریٹ اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو بھی کرپشن الزامات کے باعث تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فواد حسن فواد کے خلاف بارہ ارب روپے کے فراڈ کا کیس عدالت میں چل رہا ہے۔وزیر اعظم نے گریڈ بائیس میں خلاف ضابطہ تعینات ہونے والے جونیئر افسران کی فہرست بھی مانگ لی ہے۔

واضح رہے کہ فواد حسن فواد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے انتہائی چہیتے افسر سمجھے جاتے ہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ نواز شریف کے دور میں حکومتی معاملات انہی کے ہاتھ میں تھے جس کی وجہ سے لیگی ارکان ناراض بھی ہوتے رہے ہیں۔ فواد حسن فواد کی وجہ سے وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے  استعفیٰ   بھی دے دیا تھا جبکہ ایک دفعہ نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر بھی فواد حسن فواد پر خوب برسے تھے۔



متعللقہ خبریں