پاکستان: کوئٹہ میں بم حملہ

حملہ 14 اگست کی خوشیوں کو ماند کرنے کے لئے کیا گیا ہے  لیکن پاکستانی فوج کسی بھی مشکل کے سامنے سر نہیں جھکائے گی: جنرل قمر جاوید باجوہ

788858
پاکستان: کوئٹہ میں بم حملہ

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں ایک سکیورٹی فورسز کی  گاڑی پر کئے گئے بم حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق8 جوانوں سمیت  15 افراد شہید اور10 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 25 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

فوجی ذرائع کی طرف سے جاری کردہ تحریری  بیان کے مطابق  حملے میں  صوبے کے دارالحکومت کوئٹہ  میں پشین اسٹاپ پر ایک ڈیوٹی پر مامور فورسز کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔

حملے میں 8 فوجیوں سمیت 15 افراد شہید  اور 10 فوجیوں سمیت 25 افراد زخمی  ہو گئے ہیں۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے مقامی اخبارات کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اضافی عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا ہے کہ حملہ 14 اگست کی خوشیوں کو ماند کرنے کے لئے کیا گیا ہے  لیکن پاکستانی فوج کسی بھی مشکل کے سامنے سر نہیں جھکائے گی۔

حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں