نواز شریف بدھ کو جی ٹی روڈ سے لاہور روانہ ہوں گے، تاریخی استقبال کی تیاریاں

سابق وزیراعظم میان نوازشریف کی اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، روٹ پلان بھی بن گیا، لیگی رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیے گئے

784820
نواز شریف بدھ کو جی ٹی روڈ سے لاہور روانہ ہوں گے، تاریخی استقبال کی تیاریاں

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا عوام کی پُر زور اپیل پر موٹر وے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور  بدھ کو براستہ جی ٹی روڈ لاہور جا ئیں گے۔

سابق وزیر اعظم جس راستے سے گزریں گے وہاں کی سڑکوں پر بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں جن پر نواز شریف کے حق میں نعرے درج ہیں۔

نواز شریف کی لاہور واپسی کے حوالے سے ان کی جماعت نے پہلے موٹر وے کا پلان دیا تھا تاہم اسے بعد میں تبدیل کردیا گیا کیونکہ پارٹی چاہتی ہے کہ وہ لاہور میں اپنی زبردست سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں، جس کے لیے جی ٹی روڈ بہترین مقام ہے۔

سابق وزیراعظم میان نوازشریف کی اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، روٹ پلان بھی بن گیا، لیگی رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیے گئے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف قافلے کی صورت میں پنجاب ہاؤس سے ڈی چوک جائیں گے۔ ڈی چوک سے کارواں بلیو ایریا سے ہوتا ہوا زیرو پوائنٹ اور فیض آباد پہنچے گا۔ فیض آباد سے نواز شریف کا کارواں مری روڈ سے راولپنڈی میں داخل ہو گا۔ نواز شریف کا قافلہ مری روڈ سے گزرتا ہوا راولپنڈی کچہری اور پھر روات جائے گا۔ روات سے نواز شریف قافلے سمیت بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور پہنچیں گے۔ نواز شریف لاہور میں داتا دربار بھی جائیں گے۔

 ادھر نوازشریف کے استقبال کے لیے مال روڈ کو تعریفی بینرز اور فلیکسز سے بھر دیا گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں زورو شور پر ہیں۔ مال روڈ پر جگہ جگہ نواز شریف کے حق میں بینرز اور فلیکسز آویزاں کر دئیے گئے جن پر نوازشریف کے حق میں تعریفی نعرے درج  ہیں۔



متعللقہ خبریں