وزیر اعظم کے انتخاب تک ملکی امور صدرِ پاکستان سنبھالیں گے

اسپیکر قومی اسمبلی امیدوار کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد انتخابی عمل کے لیے رائے دہی  کرائیں گے جس کے ذریعے   وزیر اعظم کا انعقاد عمل  پذیر  ہو گا

779903
وزیر اعظم کے انتخاب تک ملکی امور صدرِ پاکستان سنبھالیں گے

پاکستان میں قومی اسمبلی کااجلاس  دو دنوں کے اندر متوقع ہے۔

۔ پارلیمانی ذرائع  کے مطابق  وزیر اعظم کے انتخاب تک صدرِ پاکستان ممنون حسین ملکی امور کی نگرانی کریں گے اور  نئے  وزیر اعظم  کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن اپنے امیدوار کا نام قومی اسمبلی کے پیر کو ممکنہ اجلاس میں پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی ایوان میں وزیر اعظم کے انتخاب کیلیے اکثریتی جماعت سے امیدوار  کے نام کا تقاضا کریں  گے، قومی اسمبلی  کے قواعد  و ضوابط کے مطابق وزیر اعظم کے انتخابی عمل کے لیے ایک  روز قبل کاغذِ نامزدگی امیدوار یا اس کے تجویز کنندہ یا تائید کنندہ کی جانب سے وزیر اعظم کے انتخاب کے انعقاد سے ایک دن قبل دوپہر دو بجے تک سیکریٹری قومی اسمبلی کے سپرد کردیا  جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی امیدوار کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد انتخابی عمل کے لیے رائے دہی  کرائیں گے جس کے ذریعے   وزیر اعظم کا انعقاد عمل  پذیر  ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں