مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش

پاناما کیس کی تحقیقات، وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئیں،جہاں وہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گی، پشی سے قبل جوڈیشل اکیڈمی پہچنے پرمریم نواز نے کارکنوں اورمیڈیا کے نمائندوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا

764757
مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش

وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئی ہیں۔

پاناما کیس کی تحقیقات، وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئیں،جہاں وہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گی، پشی سے قبل جوڈیشل اکیڈمی پہچنے پر مریم نواز نے کارکنوں اور میڈیا کے نمائندوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔ حسین نواز، حسن نواز، ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، ان کے داماد راحیل منیر، اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب، وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی اور دیگر لیگی رہنما بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیں۔

مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف پولیس، ایف سی اور رینجرز کے دستے تعینات ہیں جب کہ جوڈیشل اکیڈمی کے باہر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

(ن) لیگی کارکنوں کی جانب سے مریم نواز کے حق میں  فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف بینرز بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں جس پر مریم نواز کے حق میں نعرے درج ہیں۔

دوسری جانب مریم نوازسے اظہار یکجہتی کے لئے لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد اسلام آباد روانہ ہوگئی، کارکنان جوہرٹاون میں مقامی ایم این اے کے دفتر کے باہر جمع ہوئے جہاں انہوں نے لیگی قیادت اور مریم نواز کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔



متعللقہ خبریں