وزیراعظم نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان روانہ

وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز ،وزیر تجارت خرم دستگیر اور وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال ان کے ہمراہ ہیں۔ ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف اجلاس میں شرکت کے لئے آئے دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے

748170
وزیراعظم نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان روانہ

وزیراعظم نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان روانہ ہوگئے

جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کی سٹیٹ کونسل کے سربراہان کے 17 ویں دو روزہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز ،وزیر تجارت خرم دستگیر اور وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال ان کے ہمراہ ہیں۔ ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف اجلاس میں شرکت کے لئے آئے دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر قازقستان میں بین الاقوامی نمائش “انٹرنیشنل ایکسپو 2017 ” بھی منعقد ہو گی جس میں پاکستان سمیت 100سے زیادہ ممالک شرکت کریں گے۔

 وزیراعظم کی آستانہ میں مختلف ممالک کے سربراہان کے ساتھ سائیڈ لائنز ملاقاتیں بھی ہوں گی ۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا 17 واں اجلاس 8 اور 9 جون کو قازقستان کے شہر آستانہ میں ہوگا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایس سی او کے اس اجلاس میں پاکستان تنظیم کا مکمل رکن بن جائے گا، پاکستان 2005 سے ایس سی او میں مبصر رکن کی حیثیت سے شامل تھا، 2010 میں تنظیم کی مکمل رکنیت کیلئے درخواست دی تھی، پاکستان کو ایس سی او کی مکمل رکنیت دینے کا فیصلہ اوفا اجلاس میں کیا گیا۔  



متعللقہ خبریں