پاکستان بھر میں گرمی کی شدت بدستور برقرار

کراچی میں  بھی آج موسم  کے گرم اور مرطوب رہنے  اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے

745004
پاکستان بھر میں گرمی کی شدت بدستور برقرار

پاکستان کے پیشتر علاقوں میں   گرمی کی شدت بدستور  برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ پنجا ب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور اس سے ملحقہ بلوچستان کے علاقوں میں  موسم شدید گرم رہے گا۔  آئندہ  کے تین  دنوں میں  ملک کے بیشتر میدانی علاقے بلخصوص بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ، راولپنڈی، پشاور، ڈی آئی خان ، بنوں، سبی، سکھر اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت  بلند رہے گا۔

کراچی میں  بھی آج موسم  کے گرم اور مرطوب رہنے  اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

 



متعللقہ خبریں