پاکستان : وزیر اعظم نواز شریف عرب اسلامک امریکن کانفرنس میں شرکت کے لئے ریاض پہنچ گئے

وزیر اعظم کانفرنس سے خطاب میں اسلام کے امن و سلامتی اور برداشت کے پیغام کو اجاگر کریں گے اور علاقے میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے اقدامات اور قربانیوں کا ذکر کریں گے

736170
پاکستان : وزیر اعظم نواز شریف عرب اسلامک امریکن کانفرنس میں شرکت کے لئے ریاض پہنچ گئے

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف عرب اسلامک امریکن کانفرنس میں شرکت کے لئے ریاض پہنچ گئے ہیں۔

ریاض پہنچنے پر گورنر ریاض  نے وزیر اعظم کا استقبال کیا، کانفرنس میں 55 اسلامی ممالک کے سربراہان کے علاوہ  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کریں گے۔

اطلاع کے مطابق عرب اسلامک امریکن  کانفرنس میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف کوششوں پر بات چیت کی جائے گی۔

پاکستان  کے دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی مصروفیات  کے باعث دوطرفہ ملاقاتوں کے امکانات کم ہیں۔

وزیر اعظم کانفرنس سے خطاب میں اسلام کے امن و سلامتی اور برداشت کے پیغام کو اجاگر کریں گے اور علاقے میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے اقدامات اور قربانیوں کا ذکر کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حاضری دیں گے۔



متعللقہ خبریں