زرداری نے پاکستان کا پیسہ چرایا ہے اور اب اس کی باری ہے: عمران خان

نواز شریف اور زرداری دونوں کرپٹ ہیں۔ زرداری نے پاکستان کا پیسہ چرایا ہے اور اب اس کی باری ہے۔ عمران خان

718661
زرداری نے پاکستان کا پیسہ چرایا ہے اور اب اس کی باری ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین  عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستانی قوم کو بیدار کرنے کے لئے تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔

ضلع دادو میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران عمران خان نے کہا کہ میں سندھ میں دیر سے آیا ہوں، ہم یہاں بڑا جلسہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری دونوں کرپٹ ہیں۔ زرداری نے پاکستان کا پیسہ چرایا ہے اور اب اس کی باری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ حکومتی ادارے مفلوج ہو چکے ہیں، یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے مہذب معاشروں میں تو ٹرین کے حادثے پر وزیر مستعفی ہو جاتے ہیں۔



متعللقہ خبریں