پاناما کیس کے فیصلے سے قبل حکمراں جماعت میں قبل ازوقت انتخابات پر بحث و مباحثہ

پاکستان مسلم لیگ نواز کے اندرونی ذرائع نے کہا کہ 'اعلیٰ عدالت کے فیصلے سے وزیراعظم نوازشریف پر اثر پڑنے کی صورت میں رواں سال قبل از انتخابات کے حوالے سے قیادت بحث کررہی ہے

716303
پاناما کیس کے فیصلے سے قبل حکمراں جماعت میں قبل ازوقت انتخابات پر بحث و مباحثہ

سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ جمعرات (20 اپریل) کو سنانے کے اعلان کے ساتھ ہی برسر اقتدار جماعت  مسلم لیگ نواز نے مخالف فیصلہ آنے کی صورت میں قبل از انتخابات کرانے پر غور شروع کردیا  ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے اندرونی ذرائع نے کہا کہ 'اعلیٰ عدالت کے فیصلے سے وزیراعظم نوازشریف پر اثر پڑنے کی صورت میں رواں سال قبل از انتخابات کے حوالے سے قیادت بحث کررہی ہے۔

اس وقت  پارٹی کے اندر دو نقطہ نطر پائے جاتے ہیں جس میں پہلا یہ ہے کہ قبل ازانتخابات کی طرف جایا جائے تاکہ پی ٹی آئی صورت حال کو خراب نہ کرسکے، اس نقطہ نظر کے حامیوں کا خیال ہے کہ پارٹی موجودہ پوزیشن کو اگلے انتخابات میں باآسانی برقرار رکھ سکتی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کا دوسرا گروپ قبل از انتخابات کا مخالف ہے، کہتے ہیں کہ 'فیصلہ جو بھی آئے ہمیں اپنی مدت پوری کرنی چاہیے اور پارٹی کو وزیراعظم نواز شریف کی تبدیلی کی طرف جانا چاہیے کیونکہ قبل ازانتخابات کا فیصلہ بہتر نہیں ہوگا'۔

دریں اثنا  پاکستان مسلم لیگ نواز کے اراکین اسمبلی نے لاہور شہر میں وزیراعظم نواز شریف کے حق میں بینرز آویزاں کردیے ہیں۔



متعللقہ خبریں