ڈاکٹروں اور نرسوں کا کام سیاست کرنا نہیں دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے: شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جن اسپتالوں میں ڈاکٹر اور نرسیں مسیحائی نہیں بلکہ سیاست کرتے ہیں ان کے خلاف جنگ کریں گے، عوام کو ڈاکٹروں کے احتجاج کی نہیں علاج کی ضرورت ہے

702217
ڈاکٹروں اور نرسوں کا کام  سیاست کرنا نہیں دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے: شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ  ڈاکٹروں اور نرسوں کا سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور نرسوں کا کام   دکھی انسانیت  کی خدمت کرنا ہے اور جن اسپتالوں میں ڈاکٹر اور نرسیں مسیحائی نہیں بلکہ سیاست کرتے ہیں ان کے خلاف جنگ کریں گے، عوام کو ڈاکٹروں کے احتجاج کی نہیں علاج کی ضرورت ہے ۔

لاہور میں کڈنی اسپتال ملتان کی انتظامی باگ ڈور نجی تنظیم کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کو صوبائی حکومت فروغ دینے کا ارادہ رکھتی ہے، لیکن یہ بد گمانی پھیلانا درست نہیں کہ شہباز شریف نے پرائیوٹائزیشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے تھا کہ عوام ایسی سیاست رد کرتے ہیں جہاں ان کی جانیں اس کی نذر ہو جائیں،لوگ اسپتال جاتے ہیں لیکن ان کا سامنا ہڑتالوں اور سیاست سے ہوتا ہے،20کروڑ عوام ایسی سیاست کو رد کرتے ہیں جہاں ان کی جانیں اس کی نظر ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہماری اولین ترجیح  عوام کو زیادہ سے زیادہ   سہولتیں فراہم کرنا اور  ان کے مستقبل کو سنوارنا ہے۔



متعللقہ خبریں