ہم نیا پاکستان بنا رہے ہیں، پیپلز پارٹی والے کس منہ سے ووٹ مانگئیں گے: وزیراعظم نواز شریف

آج نیا پاکستان بن رہا ہے۔ اب نیاپاکستان بن رہاہے اوروہ وقت دور نہیں جب بے روزگاری،غربت اور جہالت کامکمل خاتمہ ہوگا،تعلیم اور علاج معالجہ کی سہولیات عام ہونگی، جگہ جگہ کالج اور یونیورسٹیاں بنیں گی

700568
ہم نیا پاکستان بنا رہے ہیں، پیپلز پارٹی والے کس منہ سے ووٹ مانگئیں گے: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آج نیا پاکستان بن رہا ہے۔ اب نیاپاکستان بن رہاہے اوروہ وقت دور نہیں جب بے روزگاری،غربت اور جہالت کامکمل خاتمہ ہوگا،تعلیم اور علاج معالجہ کی سہولیات عام ہونگی، جگہ جگہ کالج اور یونیورسٹیاں بنیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا، ملک میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، کراچی میں امن قائم کر دیا ہے، بلوچستان سمیت پورا ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے، کراچی سے لاہور تک موٹر وے بن رہی ہے، سندھ کے عوام کے پاس ووٹ مانگنے کے لئے آنے والوں سے پوچھنا چاہئے کہ انہوں نے ملک کے لئے کیا کیا؟ وزیراعظم نے حیدر آباد میں یونیورسٹی اور بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کے علاوہ 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز، بجلی و گیس کی فراہمی کی سکیموں اور ہیلتھ کارڈ سکیم کے اجراءکا بھی اعلان کیا۔

 پیر یہاں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کنونشن میں شریک کارکنوں کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اس جوش و جذبہ کی تعریف کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ یہ جوش و جذبہ تبدیلی کا پیش خیمہ نظر آ رہا ہے اور یہ جوش و جذبہ جو میں آج حیدر آباد میں دیکھ رہا ہوں یہ ٹھٹھہ میں بھی دیکھ چکا ہوں، یہ بلوچستان، پنجاب اور کے پی کے میں بھی دیکھ چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مثالی جوش و جذبہ پر میں حیدر آباد کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو اندھیروں میں ڈبودیا،کراچی میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیرہیں،جوووٹ مانگنے آئے عوام اس سے کارکردگی پوچھیں۔ورکرزکنونشن سے خطاب میں انکاکہناتھاکہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں موٹر وے بنائی نہ یونیورسٹی، حیدر آباد میں سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں اور پینے کا صاف پانی بھی نہیں،کراچی میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ،سابق حکمرانوں سے پوچھنا چاہئے کہ آپ نے پاکستان کا یہ حال کیوں کیا؟،عوام ان سے پوچھیں وہ کس بنیادپرووٹ مانگ رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں