ماضی میں صوبہ بلوچستان پر توجہ نہیں دی گئی: وزیر اعظم محمد نواز شریف

پاکستان کو حقیقی ترقی یافتہ  ریاست بنانے کے وژن میں اس وقت تک کامیابی ممکن نہیں جب تک ملک کی تمام وفاقی اکائیوں میں ترقی اور خوشحالی نہ ہو: نواز شریف

684880
ماضی میں صوبہ بلوچستان پر توجہ نہیں دی گئی: وزیر اعظم محمد نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میں صوبہ بلوچستان پر توجہ نہیں دی گئی۔

وزیر اعظم نواز شریف نے ہفتے کے روز وزیر اعظم ہاوس  میں وزیر اعلیٰ  بلوچستان سردار ثناء اللہ زہری کے ساتھ ملاقات کی ۔

مذاکرات کے دوران صوبے کی ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو حقیقی ترقی یافتہ  ریاست بنانے کے وژن میں اس وقت تک کامیابی ممکن نہیں جب تک ملک کی تمام وفاقی اکائیوں میں ترقی اور خوشحالی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبے اور علاقے ملکی وسائل پر مساوی حق رکھتے ہیں۔ یہ ہمارا فرض  ہے کہ آزاد جموّں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں جاری منصوبوں اور اسکیموں کی وہ ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔ صرف گوادر پورٹ ہی بلوچستان اور علاقے کے عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان کے عوام بااختیار ہوں گے اور زندگی کے تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اللہ زہری نے بھی بلوچستان میں ترجیحی اور ترقیاتی اسکیمیں شروع کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے صوبے کے عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی میں کمی ہو رہی ہے۔



متعللقہ خبریں