پاکستان، ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی پر اتفاق

کمانڈر کراچی لیفٹنٹ  جنرل شاہد بیگ مرزا  کی ملاقات ہوئی ،  جس میں کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

679866
پاکستان، ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی پر اتفاق

پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹنٹ  جنرل شاہد بیگ مرزا  کی ملاقات ہوئی ،  جس میں کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں  ملک میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن اور بالخصوص کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ ملاقات میں صوبے بھر میں دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور منشیات مافیا کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں