کشمیر کے بغیر پاک۔بھارت مذاکرات نہیں ہوں گے۔ سرتاج عزیز

اب تو بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں کہ مسئلہ کشمیر ایک حقیقت ہے اور اس کا حل تلاش کرنا ہو گا۔ سرتاج عزیز

670578
کشمیر کے بغیر پاک۔بھارت مذاکرات نہیں ہوں گے۔ سرتاج عزیز

پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انٹر نیشنل افئیرز میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کے دوران  کہا ہے کہ چین اور روس کے اہم کردار سے خطّے کی صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے۔

پاک ۔ بھارت تعلقات پر بات کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے مسئلہ کشمیر کے موضوع پر بھارت پر دباو میں اضافہ ہو رہا ہے  بھارت ،پاکستان پر جھوٹے الزامات لگا کر  مسئلہ کشمیر کی طرف سے دنیا کی توجہ ہٹانے  کی کوششوں میں اضافہ کر رہا ہے لیکن مسئلہ کشمیر کو دبانا اتنا آسان نہیں ہے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ اب تو بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں کہ مسئلہ کشمیر ایک حقیقت ہے اور اس کا حل تلاش کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاک۔بھارت مذاکرات نہیں ہوں گے اور ہم  لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال  فائرنگ کے واقعات سمیت ہر محاذ پر بھر پور جواب دیں گے۔

امریکہ پاکستان  تعلقات پر بات کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ ہم ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کے خواہاں ہیں اور امریکہ پاکستان پر کوئی پابندی نہیں لگا رہا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اور امریکہ کے کچھ مشترکہ مقاصد ہیں جن میں افغانستان کی صورتحال، دہشت گردی کو خاتمہ اور تجارت کا فروغ سرفہرست ہیں۔



متعللقہ خبریں