کراچی: گارڈ کی فائرنگ، افغان سفارتکار جان بحق

کراچی میں افغان قونصلیٹ میں گارڈز کی فائرنگ سے قونصل کے تھرڈ سیکرٹری ذکی عبدو جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس نے افغان گارڈ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ، قونصل خانے کو کلیئر کر دیا گیا ۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں افغان قونصلیٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا

666197
کراچی: گارڈ کی فائرنگ، افغان سفارتکار جان بحق

کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع افغان قونصل خانے میں گارڈ کی فائرنگ سے قونصل خانے کا ایک عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔

کراچی میں افغان قونصلیٹ میں گارڈز کی فائرنگ سے قونصل کے تھرڈ سیکرٹری ذکی عبدو جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس نے افغان گارڈ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ، قونصل خانے کو کلیئر کر دیا گیا ۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں افغان قونصلیٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ قونصلیٹ کے اندر فائرنگ ہوئی تو علاقہ گولیوں کی تڑاٹرہٹ سے گونج اٹھا ۔ پولیس اور رینجرز کی بھری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق فائرنگ سیکورٹی گارڈ نے کی جس سے تھرڈ سیکرٹری ذکی عبدو جاں بحق ہوگئے ، گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا ، ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے ۔ فائرنگ کرنیوالا گارڈ افغان نیشنل ہے جس کا نام راحت اللہ ہے ۔ پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے بعد قونصل خانے کو کلیئر قرار دے دیا ۔ جاں بحق ہونیوالے تھرڈ سیکرٹری ذکی عبدو کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ 

ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ گارڈ راحت اللہ کو حراست میں لے لیا گیا، جو افغان شہری ہے، جبکہ قونصل خانے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

انھوں نے اس واقعے میں دہشت گردی کے کسی عنصر کو مسترد کردیا۔

اس سے قبل فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز جائے وقوع پر پہنچی اور کلفٹن میں واقع افغان قونصل خانے کو گھیرے میں لے کر داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا گیا۔

افغان قونصل خانہ حساس ترین علاقے ریڈ زون میں واقع ہے، جہاں عموماً سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہوتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں