پاکستان اور چین کا مشترکہ بحری جہاز کی تعمیر کا منصوبہ

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی حربی صلاحیتوں میں مزید اضافے کا باعث ہو گا، اس سے پاکستانی بحری حدود کی زیادہ بہتر  طریقے سے حفاظت میں مدد ملے گی، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار

660835
پاکستان اور چین کا مشترکہ بحری جہاز کی تعمیر کا منصوبہ

پاکستانی  وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی  کے لیے 1500ٹن میری ٹائم پیٹرول بحری جہاز کی تیاری ایک تاریخ ساز منصوبہ ہے جو کہ پاک چین دوستی کی ایک مثال بھی پیش  کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی شپ یارڈ میں اس  بحری جہاز کی تیاری ،  وزارت برائے دفاعی پیداور اور چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کے مابین 6 جہازوں کے تعمیری معاہدے کا  ایک حصہ ہے،یہ بحری جہاز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی حربی صلاحیتوں میں مزید اضافے کا باعث ہو گا، اس سے پاکستانی بحری حدود کی زیادہ بہتر  طریقے سے حفاظت میں مدد ملے گی۔

انہوں نے   ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  یہ ایم پی وی بنیادی طور پر بحری حدود کی حفاظت ، گشت اور پولیس  امور  کی انجام دہی کے لیے  بروئے   کار لایا جائیگا۔  

وفاقی وزیر  نے شپ یارڈ کی بہتر منصوبہ بندی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دوسرے  سرکاری اداروں  کے لیے ایک مثال ہے کیونکہ  یہ گزشتہ دس برسوں سے مسلسل منافع بخش ادارہ ہے۔



متعللقہ خبریں