سابق سربراہ پاک فوج عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کریں گے

سالانہ عالمی اقتصادی  فورم کا اجلاس  17 نومبر سے شروع ہوگا  جو کہ 4 روز تک جاری رہے گا

651167
سابق سربراہ پاک فوج عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کریں گے

پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف رواں سال ہونے والے عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کریں گے ۔ رپورٹ کے مطابق سابق آرمی چیف سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام ڈیوس میں منعقدہ  فورم سے خطاب میں سکیورٹی معاملات اور جنوبی ایشیا میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے آنے والی معاشی تبدیلیوں پر بات کریں گے ۔

سالانہ عالمی اقتصادی  فورم کا اجلاس  17 نومبر سے شروع ہوگا  جو کہ 4 روز تک جاری رہے گا ۔ اجلاس میں  وزیر اعظم نواز شریف کی بھی شرکت متوقع ہے جب کہ فورم میں دنیا بھر سے تقریباً 33 ہزار نمائندے شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کے سابق آرمی چیف کو عالمی اقتصادی  فورم میں خطاب کی دعوت دی گئی، اس سے قبل جنرل پرویز مشرف بھی فورم سے خطاب کرچکے ہیں، مگر انہوں نے یہ خطاب سربراہ مملکت کی حیثیت سے کیا تھا۔



متعللقہ خبریں