حکومتی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے: وزیر اعظم نواز شریف

نارووال میں صحت پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مجھے جتی خوشی خدمت خلق سے ملتی ہے اور کسی کام سے نہیں ملتی

650465
حکومتی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے: وزیر اعظم نواز شریف

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

نارووال میں صحت پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مجھے جتی خوشی خدمت خلق سے ملتی ہے اور کسی کام سے نہیں ملتی۔

وزیراعظم نے اپنے سیاسی مخالفین پرزوردیا کہ وہ ملک کی اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدانہ کریں۔
انہوں  نے کہا کہ   پاکستان میں بیشتر مریض ایسے ہیں جن کے پاس دوا اور اسپتال جانے کے پیسے نہیں ہوتے کسی کے بچے کو کینسر ہوتا ہے، کسی کو دل کی بیماری ہوتی ہے لوگ علاج معالجے کے لیے اپنی جائیدادیں بیچ دیتے ہیں وہ بچے جن کی پڑھنے لکھنے کی عمر ہے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے نوکریوں پرلگ جاتے ہیں۔

نوازشریف نے کہاکہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور لوڈشیڈنگ میں بڑی حد تک کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کی پوری دنیا معترف ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ عوام میں قومی امور کے بارے میں شعور پیدا ہوا ہے اور انہیں جھوٹ بول کر دھوکا نہیں دیا جاسکتا۔

انہوں نے کہاکہ نارووال کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار خاندانوں کو صحت کے قومی پروگرام کے کارڈ فراہم کئے جارہے ہیں جن سے وہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مفت طبی سہولت حاصل کرسکیں گے۔اس موقع پر انہوں نے نارووال سے بدوملہی تک ایک رابطہ سڑک کی تعمیر کابھی اعلان کیا جو نارووال کو لاہور، سیالکوٹ موٹروے سے ملائے گی۔



متعللقہ خبریں