بھارت پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگا کر اصل میں اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا

پاکستان مخالف  قرار داد کا مسترد ہونا ایک اہم فورم پر بھارتی ایجنڈے کے مسترد ہونے کا مفہوم رکھتا ہے۔ پاکستان دفتر خارجہ

641794
بھارت پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگا کر اصل میں اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا

بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ میں  پیش کردہ پاکستان پر پابندی لگانے سے متعلق بھارتی قرار داد مسترد کر دی گئی ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان مخالف  قرار داد کا مسترد ہونا ایک اہم فورم پر بھارتی ایجنڈے کے مسترد ہونے کا مفہوم رکھتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  دہشتگردی بھارت کی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے اور پاکستان پر الزام لگا کر نئی دہلی نے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

ترجمان خارجہ دفتر کے مطابق قرار داد مسترد ہونے سے اہم فورم کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی بھارتی خواہش ناکام ہو گئی ہے۔ بھارت خود دہشتگردی کروانے، دہشت گردی کی معاونت کرنے اور اسے وسائل فراہم کرنے میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے بارے میں بھارت کا کردار مشکوک ہے اور آنے والے دنوں میں ہم، اقوام متحدہ کو پاکستان میں، بھارتی مداخلت کے مزید ثبوت فراہم کریں گے۔ بھارت پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگا کر اصل میں اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے جمع کروائی گئی قرار داد میں پاکستان پر داعش اور القاعدہ کی مدد کا الزام لگایا گیا تھا  جسے سلامتی کونسل کی طرف سے مسترد کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں