صدر اور وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم بانی پاکستان کو ہمیشہ یاد رکھے گی

قائداعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر صدر نے اپنے پیغام میں کہاکہ بانی قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کابہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اُن کی تعلیمات اورافکار پر عمل کرتے ہوئے اپنی تمام تر توانائیاں اورصلاحیتیں قومی ترقی کیلئے وقف کریں

637588
صدر اور وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم بانی پاکستان کو ہمیشہ یاد رکھے گی

صدرممنو ن حسین اوروزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ پوری قوم بانی پاکستان کو انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ ہمیشہ یادرکھے گی۔
قائداعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر صدر نے اپنے پیغام میں کہاکہ بانی قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کابہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اُن کی تعلیمات اورافکار پر عمل کرتے ہوئے اپنی تمام تر توانائیاں اورصلاحیتیں قومی ترقی کیلئے وقف کریں۔انہوں نے زوردیا کہ قوم خصوصاً نئی نسل کو اس نصب العین کیلئے تیار کیاجائے تاکہ قائداعظم کے رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ملک کو ترقی اورخوشحالی کی منزل تک پہنچایا جاسکے۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ قائداعظم کی تعلیمات پرعملدرآمد کے عہد کی تجدید کے ذریعے ہم صحیح معنوں میں بانی پاکستان کوخراج عقیدت پیش کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انتہاپسندانہ قوتوں کو شکست دینے اورجمہوریت ،پرامن بقائے باہمی اورقانون کی حکمرانی کے اصولوں کی سربلندی کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت ہے۔

محمدنوازشریف نے کہاکہ قائداعظم کے اتحاد، یقین اور نظم وضبط کے سنہری اصول ہمارے لئے مشعل راہ ہونے چاہئیں اور ہمیں قومی اتحاد اور ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے حصول کاعہد کرناچاہیے۔

متعللقہ خبریں