سانگلہ ہل میں انٹر چینج کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم کا خطاب

ہم نے جو بھی وعدے کیے ہیں انہیں پورا کر دکھایا ہے، سن 2018 میں لوڈ شیڈنگ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا جائیگا

609194
سانگلہ ہل میں انٹر چینج کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم کا خطاب

وزیر اعظم پاکستان نواز شریف  نے سانگلہ ہل میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے  کہ 2013 میں عوام سے سانگلہ ہل میں انٹرچینج بنانے کاجو  وعدہ کیا تھا  اسے آج پورا کردیا گیا ہے۔

انہوں نے  بتایا کہ ہم نے  جو بھی وعدہ کیا اسے ہمیشہ پورا کرکے دکھایا ہے اور اب یہاں تک قدرتی گیس بھی لائی جائے گی اور ترقی کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا کیوں کہ پاکستان کے عوام نوازشریف کے ساتھ ہے۔ وزیر اعظم  کا کہنا تھا  کہ عوام کو ملک میں لوڈشیڈنگ  سے دو چار کرنے والوں  اور ترقی کے راہ میں حائل ہونے والوں سے  یہ پوچھنا چاہیے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ہم  2018  تک  لوڈ شیڈنگ کو  ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سی پیک کی بدولت پاکستان کا نقشہ بدل رہا ہے اور خیبرپختونخوا ہ سمیت ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر مسلم لیگ (ن) کام کررہی ہے،  اگر ترقی کی یہی رفتار رہی تو گھر گھر گیس پہنچے گی، موٹرویزبنیں گی، نوجوانوں کو روزگار ملے گا، ملک سے جہالت کا خاتمہ ہوگا، اسکول وکالج بنیں گے۔ تا ہم  بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہم سے  پہلے کسی حکومت نے بھی  ان اہم  منصوبوں پر کام نہیں کیا۔ انہوں نے مزید  بتایا کہ  ملک میں 50 بہترین اسپتال قائم کیے جائیں  گے۔

 



متعللقہ خبریں