پاکستان دہشت گردوں کیخلاف کاروائی  کرئے، مارک ٹونر

امریکا نے ایک بار پھر پاکستان سے دہشت گردوں کیخلاف کاروائی  کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دہشت گردوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے جن کے ٹھکانے محفوظ ہیں۔

592472

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے واشنگٹن میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت نے افغانستان اور افغان حکومت کی زیادہ مدد کی۔ انہوں نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ان دہشت گردوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جن کے ٹھکانے محفوظ ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کے حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سے خطے میں کشیدگی میں کمی آئے گی۔

انھوں نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل میں امریکا کا کوئی کردار نہیں اور نہ ہی مداخلت کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات افغان حکومت اور طالبان کی اپنی کوشش ہے تاہم امریکا طالبان کے ساتھ جنگ میں افغان فوج کی حمایت جاری رکھےگا جب کہ معاشی اور جمہوری استحکام کے لیے افغان حکومت کی مدد بھی جاری رکھی جائے گی۔

متعللقہ خبریں