دنیا ہماری معاشی ترقی کا اعتراف کر رہی ہے: وزیراعظم نواز شریف

آج ہماری معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے، دنیا ہماری معاشی  ترقی کا اعتراف کر رہی ہے اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج دنیا کی  10 بہترین مارکیٹوں میں شمار کی جارہی ہے

568302
دنیا ہماری معاشی  ترقی کا اعتراف کر رہی ہے: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نوازشریف نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منعقعدہ ایوارڈز تقریب سے خطاب میں کہا "اللہ کرے ہم آتے رہیں اور اسٹاک ایکسچینج بڑھتا رہے"۔

انہوں ے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو اسٹاک ایکسچینج 19 ہزار پوائنٹس پر تھا لیکن آج اسٹاک ایکسچینج 40 ہزار سے اوپر ہے اور دنیا کہہ رہی ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج 10 بہترین ایکسچینج میں سے ایک ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کراچی میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہماری معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے، دنیا ہماری معاشی  ترقی کا اعتراف کر رہی ہے اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج دنیا کی  10 بہترین مارکیٹوں میں شمار کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1972 میں قومی ادارے قومیانے کی پالیسی سے ملکی معیشنت تباہ ہو کر رہ گئی لیکن 1991 میں نج کاری کی پالیسی اختیار کر کے دوبارہ ملکی معیشت اور اداروں کو ٹھیک کرنے کی کوشش شروع کی تو بہت سے لوگوں نے ایسا کرنے سے منع کیا، لوگوں کے منع کرنے کے باوجود اللہ کا نام لے کر اداروں کی نج کاری کرنے کی پالیسی اپنائی اور آج ملکی معیشت بہتر سمت کی جانب گامزن ہے، ملکی زر مبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں جب کہ ٹیکس ریوینیو میں بھی 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھر 2018 میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلا ان سے حساب لیا جائے گا، عوام کو پوچھنا چاہیئے کہ ان لوگوں نے ملک کو اندھیروں میں کیوں دھکیلا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ریلوے کا ڈھانچہ مضبوط کر رہی ہے اور پی آئی اے کی بہتری پر بھی کام ہو رہا ہے، برآمدات بڑھانے کے لئے کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے حیدر آباد موٹر وے اگلے سال مکمل ہو جائے گی جب کہ حیدرآباد سے سکھر تک موٹر وے کا سنگ بنیاد بھی جلد رکھ دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں