پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل کریں ، خدمات فراہم کرنے کو تیار ہیں: بانکی مون

پاکستان کی جانب سے علاقائی امن اور مسئلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل کرنے کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں ۔پاکستان،بھارت کے درمیان کشمیرسمیت مسائل مذاکرات سے حل ہوسکتے ہیں

555041
پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل کریں ، خدمات فراہم کرنے کو تیار ہیں: بانکی مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین کی ہلاکتوں کی مذمت کر دی ۔ ان کا کہنا ہے امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں ، پاکستان اور بھارت میں مسائل مذاکرات سے ہی حل ہو سکتے ہیں ۔ وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے کشمیر میں مظالم پر نوٹس لینے کے لیے لکھے گئے خط کے جواب میں بان کی مون کا کہنا ہے کہ علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں ۔

بانکی مون کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے علاقائی امن اور مسئلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل کرنے کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں ۔پاکستان،بھارت کے درمیان کشمیرسمیت مسائل مذاکرات سے حل ہوسکتے ہیں۔

مسئلہ کشمیر کا پر امن خطے کے امن اور سلامتی کے لیے ناگزیر ہے ۔ اقوام متحدہ اس سلسلے میں خدمات فراہم کرنے کو تیار ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں پر تشدد روکنے کیلئے کوششیں کی جائیں گی ۔

 واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھ کر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فورسز کے مظالم رکوانے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں وزیر اعظم کی جانب سے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عمل کیا جائے ۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کئی روز سے جاری کشیدگی میں 81 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں