فخر پاکستان عبدالستار ایدھی سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

ان کی نمازجنازہ نیشنل سٹیڈیم میں دوپہر2بجے گیر یژن مسجد ملیر کینٹ کے پیش امام مفتی احمد خان نیازی نے پڑھائی۔مولاناعبدالستار ایدھی کی تدفین کے انتظاما ت گزشتہ شب سے ہی پاکستان آرمی نے سنبھال لئے تھے

526561
فخر پاکستان عبدالستار ایدھی سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

انسانیت کے خدمت گار اور قوم کے مسیحا فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا ہے۔

ان کی نمازجنازہ نیشنل سٹیڈیم میں دوپہر2بجے گیر یژن مسجد ملیر کینٹ کے پیش امام مفتی احمد خان نیازی نے پڑھائی۔مولاناعبدالستار ایدھی کی تدفین کے انتظاما ت گزشتہ شب سے ہی پاکستان آرمی نے سنبھال لئے تھے ۔گھر سے نیشنل سٹیڈیم اورپھر نیشنل سٹیڈیم سے لیکر ایدھی ویلیج سپرہائی وے تک کے تمام انتظامات پاک فوج کے جوانوں نے سنبھالے رکھے ۔

میت کی گزر گاہوں پر عوام کی بہت بڑی تعداد اپنی محبوب شخصیت کو رخصت کرنے کے لیے موجود تھی اور تمام راستے ان کی میت پر گل پاشی کی جاتی رہی اور لوگ شدت غم سے روتے رہے ۔ایدھی ویلیج میں مسلح افواج کے نمائندوں ،ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سمیت ہزاروں افراد کی موجودگی میں فیصل ایدھی نے اپنے والد عبدالستار ایدھی کو لحد میں اتارا ۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی ،آرمی چیف نے بھی سلیوٹ کیا ۔قبل ازیں کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں نماز جنازہ کے بعد میت کو19توپوں کی سلامی دی گئی ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔



متعللقہ خبریں