وزیراعظم نوازشریف کل وطن واپس پہنچ رہے ہیں، شاندار استقبال کی تیاریاں

وزیراعظم نوازشریف کو ڈاکٹرز نے ہوائی سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد وزیراعظم 9 جولائی کو وطن واپس آ ئیں گے۔ وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس آئیں گے

525493
وزیراعظم نوازشریف کل وطن واپس پہنچ رہے ہیں، شاندار استقبال کی تیاریاں

وزیراعظم نوازشریف کو ڈاکٹرز نے سفر کرنے کی اجازت دے دی جس کے بعد انہوں نے 9 جولائی کو وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کو ڈاکٹرز نے ہوائی سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد وزیراعظم 9 جولائی کو وطن واپس آ ئیں گے۔ وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس آئیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ و سلمان شہباز اور دیگر اہلخانہ بھی وطن واپسی پر وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔

اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے پی آئی اے کو خصوصی انتطامات کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

حکومتی ہدایات پر پی آئی اے نے وزیر اعظم کو لندن سے وطن واپس لانے کے لیے خصوصی طور پر بوئنگ 777 طیارے کو فلائٹ آپریشن سے الگ کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے ساتھیوں و گھر والوں کو وطن واپس لانے کے لئے طیارے میں خصوصی نشستیں لگائی جارہی ہیں اور اسے جراثیم سے پاک بنانے کے لیے ادویات کا چھڑکاؤ جاری ہے۔ بوئنگ 777 طیارے کو لندن روانہ کیا جائے گا ور اس میں پائلٹ اور دیگر عملے کے علاوہ کوئی سفر نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنے علاج کے لیے گزشتہ کئی ہفتوں سے لندن میں مقیم ہیں اور وہ ہفتے کے روز وطن واپس آرہے ہیں۔ 

 

                           

                                                                                   



متعللقہ خبریں