چین کے دشمنوں کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں: صدر ممنون حسین

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پرصدرممنون حسین اور چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ملاقات  ہوئی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان علاقائی امن اور استحکام کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا

517128
چین کے دشمنوں کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں:  صدر ممنون حسین

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پرصدرممنون حسین اور چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ملاقات  ہوئی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان علاقائی امن اور استحکام کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر صدر ممنون حسین نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ   چین کے دشمنوں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں،دونوں ممالک علاقائی سلامتی اور عالمی امن کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے ، دونوں ملکوں کے دوست اور دشمن مشترکہ ہیں، دہشت گردی ،انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی کے رجحانات کے خلاف ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے ۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے وفود بھی موجود تھے ۔ صدر مملکت کی معاونت مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، سیکریٹری خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے کی ، جبکہ چینی وفد میں وزیر خارجہ وانگ ہی، وزیر تجارت گاؤ ہو چینگ اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے ۔ صدر ممنون حسین نے شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کیلئے میمورنڈم آف اوبلی گیشن پر دستخط کیے ۔

 چین کے صدر شی جن پنگ نے اس موقع پر خطے ،خاص طور پر افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔ چینی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے پر صدر مملکت کو مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ پاکستان اس تنظیم کا رکن بن کر خطے کی ترقی کے لیے فعال کردار ادا کرے گا۔

دونوں صدور نے باہمی تعلقات و تعاون کے تمام شعبوں اور معاشی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ دہشتگردی ، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی کے خلاف مل کر لڑنے پر اتفاق کیا ۔                                           



متعللقہ خبریں