پاکستان اب مزید افغان مہاجرین کی میزبانی نہیں کر سکتا، طارق فاطمی

افغان صدر اشرف غنی سے ہمارا  تعاون جاری رہے گا، جب کہ دونوں ملک بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرسکتے ہیں

513285
پاکستان  اب مزید افغان مہاجرین کی میزبانی  نہیں کر سکتا، طارق فاطمی

وزیراعظم پاکستان  کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ پاکستان اب مزید افغان مہاجرین کی میزبانی نہیں کرسکتا۔ 

ذرائع  کے مطابق  طارق فاطمی نے ایک  بیان  جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کی لیکن  اب ہمارے  پاس ان کی  کی مزید میزبانی  کی سکت  نہیں لہذا   ہم چاہتے ہیں کہ  وہ باعزت طریقے سے اپنے وطن کو  واپس چلے    جائیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کی سول جنگ پاکستان میں لڑنے کو تیار نہیں جب کہ توقع ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔

طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سلسلہ  امن عمل کی ذمہ داری چار ملکی گروپ کودی گئی ،  امریکہ نے 18 مئی کو اس عمل کی حمایت بھی  کی  تا ہم  اس نے  21 مئی کو ڈرون حملہ  کرتے ہوئے  امن کی کوششوں  پرسوالیہ نشان لگا دیے۔

 انہوں نے مزید   کہا کہ افغان صدر اشرف غنی سے ہمارا  تعاون جاری رہے گا، جب کہ دونوں ملک بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔ اس   ضمن میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے افغان وزیر خارجہ کو پاکستان کے  دورے کی دعوت بھی  دی ہے۔

 



متعللقہ خبریں