ضرب عضب کی لازوال داستان نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہے، نوازشریف

وزیراعظم نوازشریف  نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے 2 سال عزم، ہمت اور استقلال کی داستان ہیں۔

511133
ضرب عضب کی لازوال داستان نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہے، نوازشریف

 وزیراعظم نوازشریف  نے آپریشن ضربِ عضب کے 2 سال مکمل ہونے پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے 2 سال عزم، ہمت اور استقلال کی داستان ہیں۔آپریشن میں فوج اور سلامتی کے دیگراداروں نے بھرپور طریقے سے کردار ادا کیا  ہے اور اس میں خون کا نذرانہ دینے والے جوان سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے قوم کو دہشت گردی سے نجات دلائی اور اللہ کا شکر ہے کہ دہشت گردوں کا زورٹوٹ چکا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں دہشت گردی کے ساتھ ساتھ غربت، بے روزگاراور  عدم استحکام کے خلاف بھی لڑنا ہے اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔ دہشت گردوں اور ملک دشمنوں نے ہمارا امن چھین لیا تھا لیکن ضرب عضب کے نتیجے میں قوم کو دوبارہ امن نصیب ہوا ہے، انشااللہ دہشت گرد جلد ہی تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کی لازوال داستان نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہے جب کہ پاکستانی قوم خارجی اور داخلی دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے اور پاک سرزمین کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں۔



متعللقہ خبریں