بلوچستان میں ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہے: سرتاج عزیز

ذرائع کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حملہ پاکستان کی آزادی اور خود مختاری پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ڈرون حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں

507929
بلوچستان میں ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہے: سرتاج عزیز

پاکستان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حملہ پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہے ، افعان امن عمل کو بھی دھچکا لگا  ہے۔

ان خیالات کا اظہار   میں دفتر خارجہ میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز  نے پاکستان کے دورے پر  پیٹر لوائے کی کی قیادت میں  آئے پانچ رکنی وفد  سے ملاقات  کے دوران کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور افغانستان سے متعلق امریکی خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن ، پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے بھی شرکت کی ۔ پاکستان کی طرف سے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی ملاقات میں موجود تھے ، ذرائع کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حملہ پاکستان کی آزادی اور خود مختاری پر حملہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  ڈرون حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں ۔ ڈرون حملے سے افغان مفاہمتی عمل کو دھچکا لگا ۔ جب بھی مذاکرات آگے بڑھتے ہیں کوئی نہ کوئی واقعہ رونما کر دیا جاتا ہے ، مذاکرات میں افغان مفاہمتی عمل کے مستقبل پر بات چیت کی گئی جبکہ دونوں ممالک میں تعلقات کے حوالے سے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔امریکی وفد کی مریم نواز سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان میں ہونے والے ڈرون حملے پر سول اورعسکری قیادت کی شدید مذمت کے بعد پاک امریکا تعلقات میں سرد مہری پیدا ہو گئی تھی جب کہ رہی سہی کسر امریکا نے بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی ممبر شپ کی حمایت کر کے پوری کر دی۔



متعللقہ خبریں