وزیراعظم نوازشریف اوپن ہارٹ سرجری کے ایک ہفتے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے

وزیر اعظم محمد نوازشریف کو لندن کے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ان کی  صحت بہتر ہونے لگی ہے ۔ اسپتال سے نکلتے ہوئے انہوں نے اپنے استقبال کیلئےآئے لوگوں کا ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم اسپتال کی سیڑھیاں خود اترے اور چل کر گاڑی میں گئے

505377
وزیراعظم نوازشریف اوپن ہارٹ سرجری کے ایک ہفتے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے

وزیر اعظم محمد نوازشریف کو لندن کے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ان کی  صحت بہتر ہونے لگی ہے ۔ اسپتال سے نکلتے ہوئے انہوں نے اپنے استقبال کیلئےآئے لوگوں کا ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم اسپتال کی سیڑھیاں خود اترے اور چل کر گاڑی میں گئے۔ اس موقع پر بیگم کلثوم نواز، حسین نواز اور حسن نواز بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم  کا کہنا تھا کہ وہ اللہ کے فضل اور قوم کی دعاؤں سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ اس سے پہلے مریم نواز نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر وزیر اعظم کی صحت اور میڈیکل رپورٹس سے مطمئن ہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو میں حسین نواز کا کہنا تھا وزیراعظم کو آپریشن کے بعد دی جانے والی بیشتر دوائیں بند کر دی گئیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق وزیر اعظم ایک سے دو ہفتے آرام کے بعد پاکستان جا سکتے ہیں۔ وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، جنید صفدر اور عرفان صدیقی نے بھی اسپتال میں ملاقات کی۔  
وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نوازنےسوموار  کو لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق وزیراعظم روزانہ چہل قدمی کرتے ہیں۔
حسین نوازنے کہاکہ ڈاکٹروں نے وزیراعظم کو تقریبا ایک سے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد وہ وطن واپس جاسکتے ہین ۔
انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر روزانہ وزیراعظم کا معائنہ کررہے ہیں ۔
پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف اورقومی تاریخ اور ادبی ورثے کے مشیر عرفان صدیقی بھی وزیراعظم سے ملے اور ان کی عیادت کی ۔یاد رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کاچند روز قبل لندن میں دل کا آپریشن ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں