آف شور کمپنیاں‘ بیرون ملک دیگر اثاثے ظاہر کرنے پر ایمنسٹی سکیم زیر غور ہے: اسحاق ڈار

وزیر خزانہ نے کہا کہ ماضی میں جو ہوا وہ ایک الگ چیز ہے تاہم مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کیلئے سارے ایشو کا ایف بی آر، سٹیٹ بینک آف پاکستان، ایس ای سی پی جائزہ لے رہے ہیں تاکہ موجودہ قوانین کو بہتر بنایا جا سکے

504278
آف شور کمپنیاں‘ بیرون ملک دیگر اثاثے ظاہر کرنے پر ایمنسٹی سکیم زیر غور ہے: اسحاق ڈار

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہاہے کہ بھارت کی طرز پر پانامہ ، دبئی، سوئٹزر لینڈ اور دنیا بھر میں کہیں بھی پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں، جائیداروں، اکاؤنٹس اور دولت کو ایک خاص شرح سے ٹیکس لیکر ظاہر کرنے کی ایمنسٹی سکیم دینے کی تجویز زیرغور ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ماضی میں جو ہوا وہ ایک الگ چیز ہے تاہم مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کیلئے سارے ایشو کا ایف بی آر، سٹیٹ بینک آف پاکستان، ایس ای سی پی جائزہ لے رہے ہیں تاکہ موجودہ قوانین کو بہتر بنایا جا سکے۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کے پیسے واپس لانے کیلئے رواں ماہ سوئس حکام سے مذاکرات ہوں گے، ایشین ٹائیگر بننے کیلئے زرعی ترقی ناگزیر ہے، سرمایہ باہر لے جانے اور ٹیکس چرانے والوں کا پیچھا کریں گے، روشن پاکستان کیلئے سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت کرنا ہو

انہوں نے کہا کہ  سوئٹزر لینڈ کے حکام کیساتھ کافی تگ و دو کے بعد مذاکرات کے راؤنڈ کی تاریخ مقرر ہو گئی ہے، 23 اور 24 جون کو ایف بی آر اور سوئس حکام کے درمیان بات چیت ہو گی اور معلومات کا تبادلہ کے معاہدہ کی جانب پیشرفت کی کوشش کی جائیگی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت آف شور کمپنیاں اور خفیہ بنک اکاؤنٹس کو ظاہر کرنیوالے پاکستانیوں کو صرف ایک بار ٹیکس دینے کو انہیں قانونی بنانے کے حوالے سے تجویز پر غور کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں