وزیر اعظم اور صدر کے دفاتر کے بجٹ کا اعلان، پاکستان

پاکستانی وزارت خزانہ نے گزشتہ مالی سال کے اخراجات اور آئندہ برس کے بجٹ کا اعلان کر دیا ہے

503807
وزیر اعظم اور صدر کے دفاتر کے بجٹ کا اعلان، پاکستان

پاکستان کی  قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والے بجٹ دستاویزات کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران ایوان صدر اور وزیر اعظم سیکریٹریٹ پر مجموعی طور پر ایک ارب 77 کروڑ روپے سے زائد کے  اخراجات کیے گئے ۔

یہ بھی واضح ہوا ہے کہ  گذشتہ مالی سال کے دوران ایوان صدر کے اخراجات وزیر اعظم سیکریٹریٹ سے زیادہ رہے۔

مالی سال 2015-2016 کے دوران ایوان صدر نے ملازمین کی تنخواہوں سمیت مختلف امدادی  سرگرمیوں میں    91 کروڑ 84 لاکھ روپے خرچ کیے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے دفتر نے بھی اپنے اصل بجٹ سے ایک کروڑ سے زیادہ خرچہ کیا۔ وزیر اعظم کے دفتر کے لیے 84 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے اور وزیر اعظم کے دفتر نے 85 کروڑ 98 لاکھ روپے خرچ کیے۔

آئندہ سال کے لیے جو نواز شریف حکومت کا چوتھا سال ہو گا اس کے لیے 88 کروڑ 15 لاکھ 94 ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں